حیدرآباد۔12 ستمبر (اعتماد نیوز) گوگل کمپنی نے آج ملک کے 400 ریلوے
اسٹیشن میں مفت وائی فائی کی سہولت پیش کرنے کا اعلان کیا۔ گوگل نے کہا کہ
امریکہ کے طرز پر ملک میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ گوگل کمپنی
مرکزی وزارت ریلوے
کے اشتراک سے یہ پروگرام شروع کر رہا ہے۔ پہلے مرحلہ کا
کام اندرون چار ماہ شروع ہوگا۔ اس سہولت کے ذریعہ مسافرین ریلوے اسٹیشن میں
شروع کے 34 منٹ تک مفت ہائی اسپیڈ وائی فائی کی سہولت سے استفادہ کر
سکینگے۔اس کے بعد اسپیڈ میں کمی ہوتے رہیگی ۔